اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ سے جاری 3، 3 صفحات پر مشتمل الگ الگ حکم ناموں میں کہا گیا ہے
کہ نواز شریف کو عدالت پیش ہونے کا بار بار موقع دیا گیا، نواز شریف کے خلاف شواہد کے مطابق اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل ہے۔ تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کے تحت کارروائی مکمل ہے، جبکہ نواز شریف کے ضامنوں کے خلاف 514 کے تحت کارروائی عمل لائے جائے گی، 9 دسمبر کو سماعت میں نواز شریف کے ضامن پیش ہوں۔