کراچی (ویب ڈیسک) امریکہ سے آنے والی ایک خبر کے مطابق وہاں کے تین سابق صدور بش ، کلنٹن اور باراک اوباما نے خود کورونا کی ویکسین کی آزمائش کیلئے پیش کردیا تاکہ اس کے حوالے سے عوام میں پائے جانے والے خدشات کو دور کیا جاسکے۔ اسی ضمن میں ترک صدر
طیب اردگان نے بھی خود کو رضاکارانہ طور پر کورونا ویکسین کی آزمائش اور یہ ویکسین لگوانے کے لیے اپنا نام پیش کر دیا ہے ۔ لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ وہ سب سے پہلے کورونا ویکسین لگوانا چاہیں گے۔ دنیا بھر میں ایسے لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو کورونا کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ساتھ ہی اس کی ویکسین لگانے میں بھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہے ہیں۔سازشی نظریات اس کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ برطانیہ اگلے ہفتے سے بڑے پیمانے پر ویکسین دینے کا عمل شروع کررہا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین دینی ہوگی ورنہ یہ بے اثر ہوگا۔