اسلام آباد (ویب ڈیسک)ذرائع کے مطابق پاکستان نے کورونا ویکسین کی فنڈنگ کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کورونا وائرس کی ویکسین کے لیے ورلڈ بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ویکسین کی بکنگ کے لیے ورلڈ بینک سے153 ملین ڈالر امداد کی درخواست کرے گا۔
اقتصادی رابطہ ڈویژن امداد کے لیے ورلڈ بینک سے باظابطہ طور پر درخواست کرے گا۔ذرائع کے مطابق امداد کی منظوری کے بعد ہی ویکسین کی بکنگ کرائی جائے گی۔