Breaking News
Home / انٹرنیشنل / چین میں کورونا امریکی فوجیوں نے پھیلایا اور پھر ۔۔۔ بالآخر تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا

چین میں کورونا امریکی فوجیوں نے پھیلایا اور پھر ۔۔۔ بالآخر تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نژائولی جیان نے چین میں کوروناوائرس پھیلانے کا ذمہ دار امریکی فوجیوں کو قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق جب چین پر ہر جانب سے انگلی اٹھنا شروع ہوئی تو اس نے ہر فورم پر اس کی تردید کی تاہم چینی وزارت خارجہ کے ترجمان اس سے ایک قدم آگے نکل گئے اور انہوں نے الٹا امریکا پر کورونا وائرس چین میں پھیلانے کا الزام لگادیا البتہ انہوں نے یہ الزام حکومتی سطح پر نہیں بلکہ ذاتی طور پر اپنی ٹوئٹ میں لگایا۔

ژائولی جیان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ‘شاید چین میں یہ وبا امریکی فوجی لے کر آئے ہیں’۔ان کے اس بیان کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے چینی سفیر کو طلب کرکے سخت احتجاج کیا اور کہا کہ سازشی نظریات کا فروغ خطرناک اور مضحکہ خیز ہے، ہم یہ برداشت نہیں کریں گے۔ حالانکہ امریکا کا اپنا صدر ہر بیان میں اس وائرس کو پھیلانے کا الزام چین پر لگاتا رہا ہے۔

Share

About admin

Check Also

دنیا کے جاہل ترین 10 ممالک کی فہرست جاری ، بھارت پہلے نمبرپر

دنیا کے جاہل ترین 10 ممالک کی فہرست جاری ، بھارت پہلے نمبرپر کراچی(این این …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com