واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افریقی ملک صومالیہ سے امریکی فوجی و سیکیورٹی اہلکاروں کی اکثریت کو واپس بلانے کا حکم جاری کردیا۔امریکی فوجی و سیکیورٹی اہلکار صومالیہ میں دہشت گرد گروپ ‘الشباب’ کے خلاف کارروائیاں انجام دیتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق پینٹاگون سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع اور یونائیٹڈ اسٹیٹس افریقہ کمانڈ کو حکم دیا ہے کہ وہ 2021 کے اوائل تک فوجی و سیکیورٹی اہلکاروں کی اکثریت اور ساز و سامان کو صومالیہ سے کسی دوسرے مقام پر منتقل کردیں’۔