لاہور (ویب ڈیسک) لاہورشہر کی صفائی اور ستھرائی پر معمور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ترک کمپنی کے ساتھ معاہدہ ختم ہو گیا ہے۔
جس کے بعد لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو لینے کے دینے پڑ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے معاہدہ ختم ہونے پر ترک کمپنی اوز پاک کو نوٹس جاری کیا جس کے مطابق 31 دسمبر تک معاملات ایل ڈبلیو ایم سی کے حوالے کرنے کا کہا گیا ۔
لیکن نوٹس پر عملدرآمد کرنے کی بجائےترک کمپنی نے الٹا لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو نوٹس جاری کر دیا کہ وہ اوزپاک کے اپنے ذمہ اربوں روپے کے واجبات پہلے جمع کرائے ۔