ووہان (ویب ڈیسک) چین کے شہر ووہان میں غیر ممالک سے منگوائے گئے گوشت سے کورونا وائرس کے نمونے مل گئے۔
سی جی ٹی این کے مطابق ہوبائی صوبے کے دارالحکومت ووہان کے حکام کا کہنا ہے
کہ انہیں خنزیر اور گائے کے درآمدی گوشت کی پیکنگ پر کورونا وائرس کے نمونے ملے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ خنزیر کے فریز کیے گئے ساڑھے 27 ٹن گوشت سے ایک ہزار 527 کیسز ملے ہیں۔ یہ گوشت برازیل سے 29 جولائی کو ووہان پہنچا تھا۔ حکام کے مطابق 28 مارچ کو یورا گوئے سے آنے والے 27 ٹن گائے کے گوشت سے 1210 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔