سرگودھا(ویب ڈیسک)نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامدحمید نے استعفیٰ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق چوہدری حامدحمید سپیکر قومی اسمبلی کے نام استعفیٰ لکھا اورپارٹی قیادت کے سپرد کردیا۔چودھری حامد حمید نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹرینز اور عوام کی جتنی ذلالت اس دور میں ہوئی،
ماضی میں کبھی نہیں ہوئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد دیگر ممبران بھی آٹھ دسمبر تک اپنے استعفے جمع کرادیں گے اور پارٹی مناسب وقت پران استعفوں کو سپیکر کے پاس پیش کردے گی ۔ استعفے کے متن میں لکھا گیا کہ کہ نااہل وزیر اعظم کوگھرجانا چاہئے۔