واشنگٹن(ویب ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ایک بار پھر دنیا کو خبردار کیا ہے کہ کرونا کے بعد آنے والی وبائیں کہیں زیادہ خطرناک اور جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کرونا قدرتی وبا ہے اور خوش قسمتی سے اموات کی شرح بھی کم ہے۔
ا نہوں نے کہا کہ اگلی وبائیں قدرت کے ساتھ حیاتیاتی دہشت گردی سے بھی آ سکتی ہیں۔خیال رہے کہ بل گیٹس نے 2015 میں بھی ایک عالمی وبا کے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا دنیا اگلی وبا کیلئے تیار نہیں۔ بل گیٹس نے پانچ سال قبل کہا تھا کہ وبا پوری دنیا پھیل سکتی ہے کیوں کہ تمام ممالک آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔مائیکرو سافٹ کے بانی نے یہ بھی کہا تھا کہ ہوسکتا ہے
اگلی صدی میں بیماری قدرتی طور پر پھوٹے یا بطور ہتھیار استعمال کی جائے۔مائیکرو سافٹ کے بانی نے کہا تھا کہ دنیا کو وبائی امراض کیلئے تیاری کرنی ہو گی جیسے جنگ میں محفوظ رہنے کیلئے کی جاتی ہے۔ کرونا وائرس کی ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری اور دنیا میں تقسیم کرنے کیلئے بل گیٹس اربوں ڈالرز خرچ کرنے کے لئے تیار ہیں۔