Home / اہم خبریں / بڑا سیاسی تہلکہ :پیپلز پارٹی کے علاوہ پی ڈی ایم میں شامل 10 جماعتیں اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کیلئے تیار

بڑا سیاسی تہلکہ :پیپلز پارٹی کے علاوہ پی ڈی ایم میں شامل 10 جماعتیں اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کیلئے تیار

کراچی (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے علاوہ پی ڈی ایم میں شامل 10 جماعتیں اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کیلئے تیار ہو گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف تحریک میں پیپلزپارٹی کےعلاوہ پی ڈی ایم کی10جماعتیں فی الفوراستعفوں کی حامی ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی بھی استعفے دینا چاہتی ہےلیکن فی الفور نہیں اور پیپلزپارٹی استعفوں کیلئے مناسب وقت کے انتظار پر زور دے رہی ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کاسربراہی اجلاس کل اسلام آبادمیں ہوگا، مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں لاہور جلسےکے انتظامی امور کاجائزہ لیاجائے گا جب کہ 27دسمبر کو بینظیربھٹو کی برسی کے پروگرام میں شرکت سے متعلق غور ہوگا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو وڈیولنک کےذریعےاجلاس میں شریک ہوں گے، مریم نواز، پرویز اشرف اور شاہدخاقان عباسی و دیگراجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کےدوسرےمرحلےکافیصلہ کیاجائےگا، اسلام آبادکی جانب لانگ مارچ اورپارلیمنٹ سےاستعفوں پرفیصلہ لیاجائےگا۔

پہلےپرمرحلےپرقومی اسمبلی سےاستعفےدینےکی تجویزہے پیپلزپارٹی کےعلاوہ پی ڈی ایم کی 10 جماعتیں فی الفور استعفوں کی حامی ہیں البتہ پیپلزپارٹی مناسب وقت کا انتظار کرے گی۔ اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استعفوں سےمتعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، جمہوری طریقےسےصلاح و مشورے کے ساتھ چلتےہیں۔

Share

About admin

Check Also

چلغوزے کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مددگار ایرانی طیارے میں کیا خاص ہے؟ جانیے

چلغوزے کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مددگار ایرانی طیارے میں کیا خاص ہے؟ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com