Home / اہم خبریں / جعلی ڈگری پر پنجاب بار کے کتنے امیدواروں کے لائسنس معطل کر دئے گئے ؟ تہلکہ خیز تفصیلات

جعلی ڈگری پر پنجاب بار کے کتنے امیدواروں کے لائسنس معطل کر دئے گئے ؟ تہلکہ خیز تفصیلات

لاہور(ویب ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے بوگس ڈگری کے حامل پنجاب بار کے پندرہ امیدواروں کے لائسنس معطل کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے وکلا کی جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت کی، اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کے وکیل کی جانب سے عدالت میں وکلا کی ڈگریوں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔

دوران سماعت وکیل پنجاب یونیورسٹی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تمام امیدواروں کا ریکارڈ یونیورسٹی کے پاس ہے، تاہم یہ صرف ایل ایل بی ڈگری کی حد تک تصدیق کی رپورٹ ہے۔

اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بار کے پندرہ امیدواروں کے لائسنس معطل کردئیے۔

لائسنس معطل کئے جانے والوں میں سابق چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل جمیل اصغر بھٹی بھی شامل ہیں، عدالت کی جانب سے ریمارکس دئیے گئے کہ لائسنس معطل ہونے پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاجائیگا۔

دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ میں جمہوری نظام کے چلتے رہنے کا قائل ہوں، ڈگریوں کی تصدیق کیلئے چار ماہ تک نتائج کو نہیں روکا جا سکتا، پنجاب کی تمام یونیورسٹیز ڈگریوں کے حوالے سے رپورٹ دیں۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com