لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی نجم سیٹھی کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے حکومت کی ملکیتی زمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سینئر صحافی نجم سیٹھی کی جانب سے حکومت کی ملکیتی زمین پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے، نجم سیٹھی کی جانب سے قبضہ کی گئی زمین کی مد میں صرف 2 لاکھ 32 ہزار روپے کی معمولی رقم ماہانہ ادا کی ہے۔
اس قبضے کے خلاف لوک ورثہ انتظامیہ کی جانب سے 15 نومبر 2018ء کو سینئر صحافی کو نوٹس بھیج کر آگاہ کیا گیا، نجم سیٹھی کے وکلاء کی جانب سے اس نوٹس پر اسٹے آرڈر لے لیا گیا ہے۔