لاہور(ویب ڈیسک) ڈگریوں کی تصدیق کیلئے ایجنٹ مافیا متحرک،ایچ ای سی نے سٹوڈنٹس الرٹ میں ایجنٹس سے ڈگریوں کی تصدیق کرانے والے طلباء کی ڈگریاں منسوخ کرنے کی دوبارہ وارننگ جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگریوں کی جعلی تصدیق پر دوبارہ الرٹ جاری کر دیا ہے اور اس ضمن میں طلباء کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ خود کو ڈگریوں کی تصدیق کیلئے ایچ ای سی کا ایجنٹ ظاہر کرنے سے شخص سے محفوظ رہیں ایچ ای سی نے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے کسی کو اپنا ایجنٹ مقرر نہیں کیا۔