Home / اہم خبریں / افسر شاہی کے خاتمے کا عملی ثبوت منظر عام پر ۔۔۔ رشتہ داروں کو کیمپ جیل کی سیر کرانے پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کو نوکری سے فارغ

افسر شاہی کے خاتمے کا عملی ثبوت منظر عام پر ۔۔۔ رشتہ داروں کو کیمپ جیل کی سیر کرانے پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کو نوکری سے فارغ

لاہور(ویب ڈیسک) کیمپ جیل لاہور میں غیر متعلقہ افراد کو سیر کرانے پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال جیل قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے رشتہ دار مرد و خواتین کو جیل کی بیرکوں کا وزٹ کرانے والے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل لاہور کو آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے نوکری سے فارغ کر دیا ہے-

رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ذیشان نے اپنے 3 رشتہ داروں کو وفد کے ساتھ کیمپ جیل کی بیرکس کا دورہ کرایا تھا۔

لائن انچارج نے غیر متعلقہ افراد کو دورہ کروانے پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی شکایت سپرنٹنڈنٹ جیل کو کی تھی، جس پر تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی-

تحقیقات میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ذیشان علی قصور وار ٹھہرے، جس پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے انھیں نوکری سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا-

یاد رہے کہ جمعے کو کیمپ جیل لاہور سے چوری اور ڈکیتی کا ایک ملزم فرار ہو گیا تھا، جیل ذرایع کا کہنا تھا کہ کیمپ جیل سے 40 قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا، لیکن عبداللہ نامی قیدی بھی انھی قیدیوں کی آڑ میں فرار ہوا، تاہم قیدی کو اردو بازار میں چھاپا م-ار کر پھر گرفتار کیا گیا، سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل نے 4 ملازمین کو معطل کر دیا تھا۔

ادھر جیلوں میں نئے آنے والے قیدیوں کا کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے، بدھ کو کیمپ جیل میں 3 نئے حوالاتیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا، جن میں سے 2 قیدیوں کو اسپتال، ایک کو جیل میں قرنطینہ کیاگیا۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com