Home / اہم خبریں / ریاستی اداروں کا پاکستان میں ’ چینی ماڈل ‘ لانے کا پلان، عمران خان نے کیا کر دکھایا؟

ریاستی اداروں کا پاکستان میں ’ چینی ماڈل ‘ لانے کا پلان، عمران خان نے کیا کر دکھایا؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان ناکام ہوگئے، اسٹیبلشمنٹ کا فیصلہ تھا کہ عمران خان کو آگے لا کر چین طرز کا ماڈل پاکستان میں نافذ کر دیا جائے، ساری جماعتوں کی چھٹی ہوجانی تھی اور پاکستان میں صرف ایک ہی جماعت ہونی تھی جس کا نام تحریک انصاف ہونا تھا۔تفصیلات

کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ جس وقت عمران خان نے اقتدار سنبھالا تو پھر بڑے لوگوں نے امیدیں وابستہ کر لیں، عمران خان کے منتخب ہونے سے پہلے ریاستی ادارے بھی سر جوڑ کر بیٹھے ہوئے تھے کہ ریاست کو کس طرح آگے لے کر چلنا ہے، ریاستی اداروں کا یہی خیال تھا کہ پاکستان میں ایک ہی سیاسی جماعت ہوگی، باقی تمام جماعتیں فارغ ہوجائیں گی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر پاکستان میں چین ماڈل لایا جارہا تھا، ساتھ ساتھ ہی صدارتی نظام کی بھی بازگشت چلتی رہی، چینی ماڈل میں صدارتی نظام بھی سامنے آرہا تھجا، یہ پرویز مشرف یا پھر جنرل ضیاء الحق والا ماڈل نہیں تھا ۔ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں سب اچھا ہونے والا تھا عمران خان بھی یہی کہتے ہیں کہ صدارتی نظام نہیں ہونا چاہیئے، پھر اچانک سب کچھ خراب ہوگئے، میڈیا کو کنٹرول کرنے کی کوشش ہوئی اور ساتھ ہی آئی ایم ایف والا مسئلہ بھی آگیا، عمران خان کو ارد گر بھی پرانے لوگ آگئے، جب عوام نے دیکھا کہ یہ تو وہی پرانے لوگ ہین جو عمران خان کے ارد گرد ہیں تو پھر عمران خان تبدیلی کیسے لائیں گے؟ ان معاملا ت میں صورتحال بگڑ گئی اور سارا پلان دھرے کا دھرا رہ گیا کیونکہ اگر عمران خان کامیاب ہوجاتے تو پھر پاکستان میں چینی طرز کا ماڈل نافذ کر دیا جانا تھا۔ اور اس سے معاملات کنٹرول ہوجانے تھے اور عمران خان نے بھی کامیاب ہوجانا تھا۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com