Breaking News
Home / اہم خبریں / بریکنگ نیوز:سابق گورنر گلگت بلتستان کے بیٹے کا کرپشن کا اعتراف، نیب سے پلی بارگین کرلی

بریکنگ نیوز:سابق گورنر گلگت بلتستان کے بیٹے کا کرپشن کا اعتراف، نیب سے پلی بارگین کرلی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق گورنر گلگت بلتستان میرغضنفر کے بیٹے پرنس سلیم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے نیب سے 50 ملین (5 کروڑ) روپے کی پلی بارگین کرلی ہے۔

نیب دستاویزکے مطابق پرنس سیلم نے 20 ملین اور 31 ملین کے دو الگ الگ چیک نیب کو جمع کرا دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے پرنس سلیم کی پلی بار گین کی درخواست منظور کرلی تھی جس کے بعد حتمی منظوری کے لئے درخواست احتساب عدالت میں جمع کرا دی گئی۔

نیب نے 11 نومبر کو پرنس سلیم کو نیشنل بنک سے 50 ملین روپے فراڈ کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔

پرنس سلیم پر سلک روٹ نامی پرائیویٹ کمپنی کے وائس چئیرمین کی حیثیت میں کرپشن کا الزام تھا۔ پرنس سلیم نے جعلی دستاویزات پر نیشنل بینک گلگت بلتستان سوست برانچ سے 5 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا۔

اس سے قبل پرنس سلیم کئی بار طلب کیے جانے کے باوجود نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے جس کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کیا تھا۔

Share

About admin

Check Also

مراثی چائے پاپے کا ناشتہ کر رہا تھا، بیوی چولہے کے پاس بیٹھی تھی ، بیٹے نے ٹیپ ریکارڈر میں کیسٹ ڈالی اور بٹن دبا دیا جس پر ایک مذہبی بیان شروع ہوگیا۔۔۔۔۔کچھ دیر بعد کیا دلچسپ واقعہ پیش آیا ؟ جانیے

مراثی چائے پاپے کا ناشتہ کر رہا تھا، بیوی چولہے کے پاس بیٹھی تھی ، …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com