Home / اہم خبریں / نئی الیکٹرک گاڑی جس کی بیٹری 1600 کلومیٹر چلے گی ، قیمت صرف کتنے لاکھ پاکستانی روپے ہے؟ جان کر آپ بھی لائن میں لگ جائیں گے

نئی الیکٹرک گاڑی جس کی بیٹری 1600 کلومیٹر چلے گی ، قیمت صرف کتنے لاکھ پاکستانی روپے ہے؟ جان کر آپ بھی لائن میں لگ جائیں گے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کمپنی نے ایک نئی بجلی پر چلنے والی گاڑی متعارف کروا ءی ہے جس کی خصوصیت ہے کہ اس کی بیٹری 1600کلومیٹر تک چل سکتی ہے اور اسے چارج بھی نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ سورج کی روشنی کے ذریعے خودبخود ری چارج بھی ہوتی رہتی ہے۔ ویب سائٹ robbreport.comکے مطابق یہ تین پہیوں والی گاڑی سین ڈیاگو کی کمپنی ایپترا نے متعارف کروائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس گاڑی میں 32مربع فٹ کا سولر پینل استعمال کیا گیا ہے۔ یہ پینل کار کی باڈی میں نصب ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس پینل کے ذریعے ری چارج ہو کر گاڑی روزانہ 72کلومیٹر اور سالانہ 17ہزار 702کلومیٹر سفر کر سکتی ہے۔ اسے بجلی کے ذریعے بھی ری چارج کیا جا سکتا ہے۔ اس گاڑی میں دو لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ گاڑی کی پیشگی بکنگ شروع ہو چکی ہے اور اس کی قیمت 46ہزار 900ڈالر (تقریباً 75لاکھ روپے)رکھی گئی ہے۔ اس کی ڈلیوری 2021ءمیں شروع ہو گی۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com