لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر اینکر پرسن طارق متین کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے کے سربراہ لیفٹینٹ) (ر) جنرل محمد افضل اس وقت زیر تفتیش ہیں، دو ہفتوں سے ان سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، ان پر 300 ملین روپے کی کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق
اپنے وی لاگ میں طارق متین نے دعویٰ کیا کہ لیفٹینٹپ (ر) جنرل محمد افضل پر الزمات جب لگے، اس میں کورونا فنڈ کا معاملہ ہے، لیکن اس سے پہلے بھی ان پر کرپشن کے الزامات لگے تھے، ماضی میں بھی یہ الزامات زیر تفتیش تھے لیکن اس وقت ذرائع یہ بتا رہے ہیں کہ وہ حراست میں ہیں، وہ زیر تفتیش ہیں، الزامات ان پر سنگین نوعیت کے ہیں لیکن اس تفتیش کو مکمل ہونے میں بڑا عرصہ لگ سکتا ہے۔ طارق متین کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی میں اسپیشل انوسٹیگیٹنگ برانچ ہے، پاکستان آرمی میں احتساب کا ایک اپنا طریقہ کار ہے ، محمد افضل صاحب کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پر مزید چیزیں آ رہی ہیں، کورونا فنڈز کے حوالے سے یہ الزامات سامنے آرہے ہیں، نتائج سامنے نہیں آسکے اگر کرپشن ثابت ہوگئی تو محمد افضل کو نتائج بھگتنا ہونگے۔ طارق متین کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :