واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششیں کامیاب، ایک اور اسلامی ملک اسرائیل کو تسلیم کرنے پر آمادہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’’آج ایک اور تاریخی پیش رفت ہوئی ہے،ایک اور عرب اسلامی ملک نے
اسرائیل کو تسلیم کر لیا،مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کیلئے آج تاریخی دن ہے، ہمارے دو دوستوں مراکش اور اسرائیل نے سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی‘‘۔