عمان (ویب ڈیسک)سلطنت عمان نے کروناوائرس کے پیش نظر سیاحت پر پابندی لگا دی تھی جس کے بعد اب اس پابندی کو ختم کرنے کیلئے 103 ممالک کیلئے مشروط انٹری فری سیاحتی ویزا پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عمان کی سیاحت کا شوق رکھنے والے غیرملکیوں کو
سیاحتی ویزے آسانی سے حاصل ہوں گے۔اس کے علاوہ مشروط ویزے کیلئے سیاح کووہاں 10 دن قیام کی اجازت ہوگی۔سیاحوں کے لیے تفصیلات جاری کرتے ہوئے عمان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمان میں آئے سیاحوں کو پیشگی ہوٹل بکنگ اور واپسی کی کنفرم بکنگ پیش کرنا ہوگی اور یورپی یونین، برازیل، چلی، ارجنٹائن کیلئےمشروط فری انٹری ویزا کی سہولت ہوگی۔