Home / اہم خبریں / کورونا ویکسین کے حصول کیلئے طریقہ کار طے ، سب سے پہلے کن لوگوں کو لگائی جائے گی ؟ حکومت نے اعلان کر دیا

کورونا ویکسین کے حصول کیلئے طریقہ کار طے ، سب سے پہلے کن لوگوں کو لگائی جائے گی ؟ حکومت نے اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی وزارت صحت نے کورونا ویکسین مارچ 2021ءمیں متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے کہاہے کہ کورونا وائرس سے بچاو¿ اور ویکسین کے ممکنہ حصول کیلئے پاکستانی حکومت نے اس طریقہ کار طے کر لیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز سے خصوسی گفتگو کرتے ہوئے

فیصل سلطان کا کہناتھا کہ ویکسینیشن پلان کے تحت مارچ 2021ءمیں ویکسین پاکستان میں دستیاب ہوگی۔ صرف ایک یا دو ممالک نہیں بلکہ مختلف ممالک سے ویکسین کے لیے رابطے میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ویکسین بنانے والے تمام بڑے اداروں سے رابطے میں ہیں۔ ویکسین خریدنے کے لیے پیسے مختص کرنا بہت اہم تھا جو کر لیے گے ہیں، ویکسین کی خریداری کیلئے 65 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔ کورونا ویکسین کی خریداری معمول کی خریداری کے طرز پر نہیں ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ دوا کی خریداری کے لیے دیکھیں گے کہ سودمند ویکسین کون سی ہے۔ ویکسین کی خریداری کے بعض پہلوو¿ں پر فیصلہ کرنا تھوڑا مشکل ہے۔ ماہرین کی آرا کو دیکھ کر کمیٹی ویکسین کی خریداری کا حتمی فیصلہ کرے گی۔معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن مہم 3 مراحل میں چلائی جائے گی۔ ویکسین ای پی ائی پروگرام کے طرز پر ہی فراہم کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں طبی عملے کو جبکہ دوسرے مرحلے میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

Share

About admin

Check Also

چلغوزے کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مددگار ایرانی طیارے میں کیا خاص ہے؟ جانیے

چلغوزے کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مددگار ایرانی طیارے میں کیا خاص ہے؟ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com