Home / اہم خبریں / بریکنگ نیوز:ملکی سیاست میں پھر ہلچل ۔۔۔۔۔ بلوچستان سے ایک ساتھ 14 اراکین اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا ،نیا سیاسی منظرنامہ کیا بننے والا ہے ؟ تازہ ترین اطلاعات

بریکنگ نیوز:ملکی سیاست میں پھر ہلچل ۔۔۔۔۔ بلوچستان سے ایک ساتھ 14 اراکین اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا ،نیا سیاسی منظرنامہ کیا بننے والا ہے ؟ تازہ ترین اطلاعات

بلوچستان (ویب ڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم )کی مرکزی قیادت کی جانب سے اراکین اسمبلی کو استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہیں جس کے بعد بلوچستان میں 14اپوزیشن اراکین نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کردیا ہے۔پی ڈی ایم کی

مرکزی قیادت کی ہدایات پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 14اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے پارٹی کی قیادت کو بھجوادیے۔استعفیٰ جمع کرانے والوں میں جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ، رکن صوبائی اسمبلی شام لال لاسی،عبدالواحد صدیقی سمیت 5 اراکین اسمبلی شامل ہیں۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیما نی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی، اختر حسین لانگو ، ثنا بلوچ ،میر محمد اکبر مینگل ،احمد نواز بلوچ , جانس ٹائٹس اور شکیلہ نوید دہوار نے بھی اپنے استعفے پارٹی قیادت کو دے دیے ہیں ۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ دیگر اراکین اسمبلی بھی دو تین روز میں اپنے استعفی پارٹی قیادت کو بھجوادیں گے۔ادھر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی نصر اللہ زیرے نے بھی اپنا استعفیٰ پارٹی کے قائد محمود خان اچکزئی کو بھجوادیا ہے۔دوسری جانب آزاد رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے بھی پی ڈی ایم کی ہدایت کی روشنی میں اپنی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com