حافظ آباد(ویب ڈیسک)حافظ آباد کے کینال گارڈن میں فرانسیسی خاتون کی پراسرار موت۔ پولیس نے میت کوقبضہ میں لیکر معائنہ کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔حافظ آباد کے گاؤں ہسیکی کے رہائشی عمران کی دوسال قبل فرانسیسی نیشنلٹی ہولڈر خاتون خولہ اشرف سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی جس کے بعد
خولہ نے پاکستان آکر عمران سے شادی کرلی۔ شادی کے بعد عمران اور خولہ کینال گارڈن میں رہائش پزیر تھے۔پولیس کے مطابق خولہ اپنے کمرہ میں بے جان پائی گئی جبکہ اسکے خاوند نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ خولہ سیڑھیوں سے گرکر جاں بحق ہوئی ہے۔پولیس تھانہ صدر نے خاتون کی میت کو قبضہ میں لیکر معائنہ کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ معائنے کے بعد ہی موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔ہم اس ضمن میں تفتیش میں مصروف ہیں۔