لاہور (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی منظور شدہ ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو جائے گا ، امریکی صدر کے اس اعلان کو 12 گھنٹے سے زائد وقت گزر چکا ہے اور ممکنہ طور پر چند گھنٹوں میں یہ عمل شروع کر دیا جائے گا ۔
امریکی انتظامیہ اور ایف ڈی اے نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے فائرز کمپنی کی تیار کردہ ویکیسین کی منظوری دے دی ہے ۔ اس سے قبل برطانیہ اور کینیڈا بھی اسی کمپنی کی ویکیسن کےاستعمال کی منظوری دے چکے ہیں ۔آپ کو بتاتے چلیں کہ کورونا ویکسین 2 خوراکوں پر مشتمل ہوتی ہے اور ایک ویکسین کی قیمت پاکستانی روپوں میں 6 ہزار بنتی ہے ، اس ویکسین کو منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ پر سٹور کیا جاتا ہے ۔