لاہور (ویب ڈیسک) بے یقینی کے اس موسم میں شیخ رشید کو وزیرداخلہ بنایا گیا ہے ایسا شخص جسکو خان صاحب نے چپڑاسی بھی نہیں رکھنا تھا اور جس کا تحریک انصاف سے تعلق بھی کوئی نہیں ۔ نامور صحافی خورشید ندیم اپنےا یک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ عمران خان اپنے جوش انتقام میں
کسی دوسرے کی خواہش کو بھی پورا کررہے تھے ۔ خان صاحب جو اعلان کر رہے تھے کہ میں چھوڑونگا نہیں ، اقتدار انکے ہاتھ سے ریت کی طرح سرک رہا ہے۔تاثر بن رہا ہے کہ عملاً خان صاحب صدر فضل الٰہی بن چکے ہیں ۔ وزیروں اور مشیروں کی اکھاڑ پچھاڑ مریم نواز کے ان چند دنوں کی محنت ہے جو انہوں نے لاہوریوں کے سنگ گزارے نواز شریف کے ایک فون سے خان صاحب کی یاداشت واپس آگئی اور انہیں یاد آیا کہ چوہدری شجاعت حسین کئی ماہ سے علیل ہیں ۔ مریم نواز نے عوام میں قدم رکھا تو اقتدار کے ایوانوں میں ہلچل مچ گئی ۔