Breaking News
Home / اہم خبریں / اپوزیشن وزیراعظم کو کرسی سے اتارنے میں مصروف لیکن دوسری طرف عمران خان نوازشریف کو پاکستان واپس لانے کیلئے کونسا بڑا قدم اٹھانے جارہے ہیں ؟ بڑی خبر آگئی

اپوزیشن وزیراعظم کو کرسی سے اتارنے میں مصروف لیکن دوسری طرف عمران خان نوازشریف کو پاکستان واپس لانے کیلئے کونسا بڑا قدم اٹھانے جارہے ہیں ؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نواز شریف کو واپس لانے کیلئے بڑا اقدام اٹھانے جارہے ہیں ،برطانوی ہم منصب اور حکومت سے خود رابطہ کریں گے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان

نے کہا کہ اپوزیشن کی ناکامی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پچھلے سال یہ استعفیٰ مانگنے آئے تھے اور اب دینے کیلئے آ رہے ہیں ،قانون توڑنے والوں کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑ ے گا ، ہم استعفوں کے معاملے پر ن لیگ والا کوئی کام نہیں کریں گے ، استعفیٰ دینے کا مطلب ہے کہ کوئی شخص استعفیٰ لکھے اور سپیکر کو دیں تو منظور ہو جائے گا ، جتنے استعفے آئیں گے اتنی سیٹیں پی ٹی آئی کو ملیں گی ، مہینہ مکمل ہونے دیں ،آپ کو خود پتا لگ جائے گا کہ ان کے کتنے لوگ استعفوں سے بھا گ گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اپوزیشن چاہتی ہے کہ آئینی طریقے سے کچھ کریں تو وہ عدم اعتماد کی تحریک لائیں اور اس کیلئے انہیں پارلیمنٹ میں آنا پڑے گا ،ایک طرف کہتے ہیں کہ ہم بات کرنا چاہتے ہیں اور دوسری طرف یہ بتانے کو تیار نہیں کہ کس سے گفتگو کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ حالات بہتر ہوئے تو جنوری میں پارلیمنٹ کا اجلاس بلائیں گے۔

Share

About admin

Check Also

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی استعمال کی جائیگی،اہم اور مثالی فیصلہ لے لیاگیا

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com