بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک) تم تھوڑی دیر میرے دوست کے پاس بیٹھومیں ابھی آیا,15سالہ نوجوان نے سمارٹ فون کےلئے اپنی جواں سالہ بہن موبائل شاپ مالک کے حوالے کردی،انتہائی شرمناک خبر حیدر آباد، بھارت میں موبائل فون کے پیسوں کےلئے ایک نوجوان نے اپنی جواں سالہ بہن کی عزت دائو پر لگا دی۔اپنی بہن کو بہلا پھسلا کر موبائل شاپ کے مالک کے پاس اکیلا بھیج دیا۔ لڑکی نے شور شرابا کرکے اپنی عزت بچائی۔ یہ واقعہ وسطی ریاست مہاراشٹریہ کے شہر حیدرآباد میں پیش آیا جہاںپر 15سالہ اکھلیش مانو نامی ایک نوجوان کی دوستی ایک موبائل شاپ مالک
20سالہ روی کانتکر سے تھی۔ اکھلیش کو ایک سمارٹ فون پسند تھا لیکن اسے خریدنے کےلئے اس کے پاس پیسے نہیں تھے۔ اس نے روی سے موبائل فون یہ کہہ کر مانگا کہ وہ اس کےپیسے قسطوں پر ادا کردے گا۔لیکن روی نے صاف منع کرتے ہوئے کہا کہ وہ قسطوں پر موبائل فون دینےکو تیار نہیں۔ تاہم اگر اکھلیش کو سمارٹ فون چاہیے تو ایک شرط پر وہ اسے انتہائی کم پیسوں کو فون دے سکتا ہے۔ اور وہ شرط یہ تھی کہ اکھلیش اپنی18 سالہ بہن سنجوانی کو کسی طرح اس کے پاس لے آئے۔ جس پر اکھلیش پہلے تو کچھ ہچکچایا لیکن پھر مان گیا۔اکھلیش کوئی جھوٹ موٹ گھڑ کر اپنی بہن سنجوانی کو دوکان پر لے آیا۔ اور اسے یہ کہا کہ یہ اس کے دوست کی شاپ ہے ،وہ وہاں تھوڑی دیر انتظار کرے اور خود کوئی چیز گھر بھول آنےکا بہانہ کرکے وہاں سے چلا گیا۔ روی نے سنجوانی سے دوکان میں دست درازی شروع کردی ۔ جس پر سنجوانی شور مچاتی ہوئی دوکان سے باہر بھاگ آئی۔ اور آس پاس جمع لوگوں کو روی کی چھیڑ خانی کی شکایت کردی۔لوگوںنے روی کو پکڑ کر اس کی پ ٹا-ئی کی اور اس سے اس معاملے کی بابت پوچھا تو روی نے سارا معاملہ کھول کر بیان کردیا۔ اور یوں ایک موبائل فون کے عوض غیرت کی سودے بازی کا شرمناک انکشاف ہوا۔ ذرائع کے مطابق اکھلیش اس وقت سےگھر سے فرار ہے۔