روشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) یروشلم میں صدیوں پہلے تعمیر کی گئی دیوار ہے جسے یہودی دیوار گریہ کہتے ہیں اور وہ اس جگہ کو بہت مقدس جانتے ہیں اس دیوار گریہ کو مغربی دیوار بھی کہا جاتا ہے، اس دیوار سے گزشتہ روز ایک زندہ سانپ نکل آیا، یہ سانپ دیکھ کر وہاں دیکھنے والوں نے حیران کن دعویٰ کیا کہ بائبل کی پیشگوئی پوری ہو گئی ہے اس پیشگوئی کے مطابق مغربی دیوار سے ایک زندہ سانپ بل کھاتا ہوا نکلے گا جس کے بعد حضرت عیسٰیؑ
دنیا میں تشریف لائیں گے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز یہ واقعہ پیش آیا اور گریہ کے لیے آئے سینکڑوں افرادنے اس سانپ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا، جو لوگ وہاں موجود تھے ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے مغربی دیوار کے پتھروں میں سے ایک سانپ کو باہر نکلتے ہوئے دیکھا، وہاں موجود ایک کبوتر سانپ کو دیکھ کر خوفزدہ ہو کر اڑ گیا، وہاں موجود لوگوں نے اس کو بائبل کی پیش گوئی قرار دیا ہے۔
عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ لیگی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ الیکشن لڑنے کے لیے پارٹی فنڈ میں 4 کروڑ روپے جمع کرانے پڑتے ہیں، اس کے علاوہ انتخابات پر کروڑوں روپے کا خرچہ آتا ہے، ہم اگر دوبارہ منتخب ہونے میں ناکام ہوگئے تو کیا ہوگا؟
عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے 3 بڑوں کے استعفوں کا مطالبہ کیا جائے گا، مریم نواز کی جانب سے اراکین اسمبلی کے ساتھ بھی نامناسب رویے سے بات کی گئی ہے،مریم نواز اسمبلی ممبران سے سخت نالاں ہیں ، ان کو بلایا گیا ، ڈرایا گیا ، دھمکایا گیا اور نواز شریف کو فون کیا گیا۔
عارف حمید بھٹی نےا نکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بکیے بھی لاہور جلسے کے حوالے سے میدان میں آگئے ہیں، مریم نواز ہر ایک کو بلا کر یہی کہہ رہی ہیں کہ اپنے ساتھ کم از کم بیس بیس بندوں کو لانا یقینی بنائے کیونکہ وہ جان چکی ہیں جتنا بھی زور لگا دیں وہ مینارِ پاکستان کے میدان کو نہیں بھر پائیں گی۔