Breaking News
Home / اہم خبریں / وزیراعظم نے عوام کو بریگیڈیئر (ر) ہارون رشید کی کتاب ’’ہسٹری آف دی پٹھانز‘‘ پڑھنے کی تجویز دیدی

وزیراعظم نے عوام کو بریگیڈیئر (ر) ہارون رشید کی کتاب ’’ہسٹری آف دی پٹھانز‘‘ پڑھنے کی تجویز دیدی

اسلام آباد(آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے نوجوانون کو بریگیڈیئر (ر) ہارون رشید کی کتاب ‘ہسٹری آف دی پٹھانز’ پڑھنے کی تجویز دی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ مہینوں سے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے باقاعدہ طور پر مہینے ایک کتاب پڑھنے کی تجویر دی جارہی ہے جس سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ اس معاملے میں کافی سنجیدہ ہیں کہ نوجوانوں کو کتابیں پڑھنی چاہئیں۔ اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کردہ پوسٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ ‘ اس مہینے میں، بریگیڈیئر (ر) ہارون رشید کی کتاب ‘ہسٹری آف دی پٹھانز’ پڑھنے کی تجویز دے رہا ہوں’۔وزیراعظم نے

اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘ اس کا والیم 7 جو میں پڑھ رہا ہوں، وہ مجھ جیسے پٹھان قبیلوں سے متعلق ہے جو پچھلے ایک ہزار سالوں میں افغانستان سے بھارت آئے اور بھارت کے مختلف حصوں میں آباد ہوگئے’۔پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ کتاب برصغیر کی تاریخ تشکیل دینے میں پٹھانوں کے کردار سے متعلق ہے۔کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے اس کتاب کے مصنف نے ‘ہسٹری آف دی پٹھانز’ میں نہ صرف تاریخ بیان کی ہے بلکہ ان کے ثقافتی ورثے اور روایات کو بھی بیان کیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل نومبر میں وزیراعظم عمران خان نے ریمنڈ ڈبلیو بیکر کی ‘کیپٹلزم اکھیلز ہیل’ پڑھنے کی تجویز دی تھی۔یہ کتاب اس بات کی چشم کشا ہے کہ کس طرح وائٹ کالر مجرم، کاروباری شخصیات اور سیاستدان غیر قانونی طریقے سے منی لانڈرنگ کرتے ہیں اور لوگوں، اداروں اور ممالک پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس سے قبل اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان نے ایلف شفق کی ‘فورٹی رولز آف لو’ پڑھنے کی تجویز دی تھی جو مولانا جلال الدین رومی اور ان کے ساتھ شمس تبریز پر مبنی ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے رواں برس مئی میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران نوجوانوں کو اسلامی تاریخ پر مبنی کتاب پڑھنے کی تجویز بھی دی تھی۔وزیر اعظم عمران خان نے مصنف فراس الخطیب کی کتاب ‘لوسٹ اسلامک ہسٹری’ پڑھنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ہمارے نوجوانوں کے مطالعے کے لیے ایک لاجواب انتخاب ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ کتاب ان تاریخی عوامل کا نہایت خوبصورت مگر مختصر مجموعہ ہے جنہوں نے تمدنِ اسلامی کو اپنے دور کی عظیم ترین تہذیب کی شکل دی اور ان عوامل سے پردہ اٹھاتی ہے جو اس کے زوال کی وجہ بنے۔کتابوں کے علاوہ وزیراعظم عمران خان عوام کو کچھ ٹی وی شوز دیکھنے کی تجویز بھی کرتے رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے رواں برس عوام کو ترک ڈراما ارطغرل غازی دیکھنے کی تجویز دی تھی اور رواں ماہ کے آغاز میں انہوں نے عوام کو پی ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک اور ترک ڈراما دیکھنے کی تجویز دی تھی۔

Share

About admin

Check Also

نوٹیفکیشن واپسی۔۔۔تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیاگیا،عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری

نوٹیفکیشن واپسی۔۔۔تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیاگیا،عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری عوامی دباؤ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com