Home / اہم خبریں / پاکستانی بیٹی نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ،اقوام متحدہ میں یہ خاتون پولیس افسر کیا کام کرنے جا رہی ہیں ؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

پاکستانی بیٹی نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ،اقوام متحدہ میں یہ خاتون پولیس افسر کیا کام کرنے جا رہی ہیں ؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )صائمہ شریف خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون پولیس آفیسر ہیں جو اقوام متحدہ کے امن مشن میں حصہ لینے جارہی ہیں۔ صائمہ شریف کا تعلق پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ سے ہے اور ساتھ ہی وہ اپنے صوبے کی پہلی خاتون پولیس آفیسر ہیں

جو اقوام متحدہ کے امن مشن میں حصہ لینے کے لیے سوڈان جارہی ہیں۔ صائمہ شریف پشاور پولیس کی واحد خاتون آفیسر ہیں جو سال 2020 میں اقوام متحدہ کے عالمی امن مشن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔صائمہ 7 بہنوں اور چار بھائیوں کی دلیر بہن ہیں، صائمہ کے جوان بھائی بھی پشاور پولیس کے ہیں، بہادر سپاہی معین پشاور میں پسندوں کے ح ملے کے دوران چند سال پہلے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے شہ ادت کا رتبہ پا چکے ہیں۔ بہادروں کے خاندان میں نام پیدا کرنے والی صائمہ شریف نہ صرف بوڑھے والدین کا سہارا ہیں بلکہ اپنے خاندان کے لئے باعث فخر بھی ہیں ۔ صائمہ شریف نے 2007 میں خیبر پختونخواہ پولیس میں کانسٹیبل کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی اور 2019 تک اپنے بھائی کے مقصد کو جاری رکھا۔ بعد ازاں انہوں نے اقوام متحدہ کے مشن امتحان میں حصہ لیا جس میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی اور اب وہ اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے سوڈان جارہی ہیں۔ صائمہ شریف کا کہنا ہے کہ مجھے ایک ش ہ ید کی بہن ہونے پر فخر ہے اور مجھے اس بات پر بھی فخر ہے

کہ میں پہلی خیبر پختونخواہ کی خاتون پولیس آفیسر ہوں جو اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں پردے کا ماحول ہے لیکن میں نے اس مشن کے لیے اسے بھی کراس کیا ہے اور اب میری بھی اپنے بھائی کی طرح شہادت کے رتبے کی خواہش ہے۔ صائمہ شریف کا مزید کہنا ہے کہ میں ایک سال کے لیے اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت سوڈان میں امن اور سیکیورٹی کے لیےجارہی ہوں جہاں جانے کا میرا اصل مقصد اپنے ملک کا نام روشن کرنا ہے۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com