ا لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی پاکستان واپسی کے معاملے پر برطانیہ اور پاکستان میں ٹھن گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق برطانیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے 40تارکین وطن کو لے کر جانے والی پرواز کو یہ کہہ کر اترنےکی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہےکہ پہلے
نوازشریف کو برطانیہ سے پاکستان بھیجا جائے۔ ایک برطانوی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ 40پاکستانی تارکین وطن کو لے جانے والی ایک پرواز کو پاکستان میں اترنے نہیں دیا گیا ۔ اور کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے میاں نوازشریف کی پاکستان کو حوالگی کی درخواست پر عملددرآمد کرتے ہوئے نوازشریف کو پاکستان بھیجا جائے۔ اس بارے میں برطانوی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی درخواست پر قانون کے مطابق عملدرآمد ہو گا۔نوازشریف کو برطانیہ سے پاکستان بھیجا جائے۔ ایک برطانوی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ 40پاکستانی تارکین وطن کو لے جانے والی ایک پرواز کو پاکستان میں اترنے نہیں دیا گیا ۔ اور کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے میاں نوازشریف کی پاکستان کو حوالگی کی درخواست پر عملددرآمد کرتے ہوئے نوازشریف کو پاکستان بھیجا جائے۔ اس بارے میں برطانوی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی درخواست پر قانون کے مطابق عملدرآمد ہو گا۔