Home / اہم خبریں / دنیاکی امیرترین عورت نے کتنی دولت خیرات کردی،جان کرآپ دنگ رہ جائیں گے

دنیاکی امیرترین عورت نے کتنی دولت خیرات کردی،جان کرآپ دنگ رہ جائیں گے

واشنگٹن (ویب ڈیسک )ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ اور دنیا کی امیر ترین عورت مک کینزی اسکاٹ نے 7کھرب روپے خیرات کر دئیے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مک کینزی اسکاٹ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ انہوں نے گزشتہ ماہ کے دوران تقریبا 400فلاحی تنظیموں کو 7کھرب روپے سے زیادہ امداد دی جو اس وبائی مرض کے خلاف مصروف عمل ہیں۔مک کینزی اسکاٹ نے کہا کہ وبائی مرض نے امریکیوں کو بہت زیادہ نقصان کیا ہے۔ خواتین اور غربت میں زندگی بسر کرنے والے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ لوگوں کی صحت مند

زندگی بھی بہت متاثر ہوئی ہے تاہم اس وبائی مرض سے ارب پتیوں کی دولت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ مک کینزی اسکاٹ نے اپنے سابق شوہر ایمیزون کے بانی جیف بیزوس سے گزشتہ سال علیحدگی میں دولت کا ایک چوتھائی حصہ وصول کیا تھا اور اب یہ دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون ہیں۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com