اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کروڑوں روپے کی کرپشن، ٹیکس چوری، ایف بی آر نے نواز شریف کے کزن کو گرفتار کر لیا، انتفاق آئرن انڈسٹری کے CEO خالق شریف ڈیفالٹر ہوئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے کی کرپشن پر ایف بی آر نے نواز شریف کے کزن کو حراست میں لے لیا ہے، قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے میاں جاوید شفیع کے بیٹے ڈاکٹر خالد پرویز کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 43 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کی ہے اور ٹیکسوں میں ہیر پھیر کی ہے۔