انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی پابندیوں پرترک صدررجب طیب اردوان برہم ہوگئے، بڑا اعلان کر دیا ۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی پابندیوں پرترک صدررجب طیب اردوان برہم ہوگئے اور کہا کہ امریکہ کو اسکی قیمت چکانی پڑ سکتی ہے، امریکہ جب چاہے جس ملک کا چاہےحق صلب نہیں کر سکتا ۔
یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ امریکانےترکی پرروس سےمیزائل سسٹم خریدنےپرپابندیاں عائد کی ہیں،امریکانےپیرکوترکی کےدفاعی صنعتی ڈائریکٹوریٹ،اسکےسربراہ اور3 ملازمین پرپابندیاں لگائی تھیں۔
امریکی پابندیوں پر رد عمل دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ’’امریکا کو دوسرے ممالک پر پابندیاں لگانے اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی کی لت لگ چکی ہے۔ ہم امریکا کی جانب سے ترکی پر لگائی جانے والی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم ترکی کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں‘‘۔
یہ رد عمل ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیا گیا ۔