Breaking News
Home / اہم خبریں / امریکہ کے بعد چین نے چاند پر بڑا کارنامہ سر انجام دے کر پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا

امریکہ کے بعد چین نے چاند پر بڑا کارنامہ سر انجام دے کر پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین چاند جھنڈا لگانے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا۔ اس سے قبل امریکا نے تقریباً 50 سے زائد برس قبل چاند پر پرچم لگایا تھا اور وہ ایسا کرنا والا دنیا کا پہلا ملک تھا۔چین کے نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری تصاویر میں چینی پرچم کو چاند کی سطح پر ساکن کھڑا دیکھا جاسکتا ہے

کیوں کہ وہاں ہوا موجود نہیں اس لیے پرچم لہرا نہیں سکتا۔یہ تصویر چین کے غیر انسانی چاند مشن ‘چینج 5’ خلائی جہاز سے لی گئی ہے جسے چاند کی سطح سے چٹانوں کے نمونے لانے کیلئے بھیجا گیا تھا۔ جمعرات کو خلائی جہاز نے زمین پر واپسی سے قبل یہ تصویر لی۔اس سے قبل بھی دو بار چاند پر جانے والے چینی مشنز میں چینی جھنڈا موجود تھا تاہم وہ چاند کی سطح پر نصب نہیں کیا جاسکا تھا تاہم اب چین نے کامیابی کے ساتھ یہ کارنامہ انجام دے دیا ہے۔

Share

About admin

Check Also

عشق نہ پچھے ذات : فیس بک کی دوستی رنگ لائی ،امریکہ کی خوبصورت لیڈی ڈاکٹر ایک درزی سے شادی کرنے پاکستان پہنچ گئی ، دلچسپ خبر

عشق نہ پچھے ذات : فیس بک کی دوستی رنگ لائی ،امریکہ کی خوبصورت لیڈی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com