Home / اہم خبریں / ریٹائرڈ اُساتذہ اور ملازمین کی سُنی گئی! بڑی شرط ختم، سرکاری نوکری سے ریٹائر ہونے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

ریٹائرڈ اُساتذہ اور ملازمین کی سُنی گئی! بڑی شرط ختم، سرکاری نوکری سے ریٹائر ہونے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کے لئے ریٹائرمنٹ کے لئے نیا بنک اکاؤنٹ کھلوانے کی شرط ختم کر دی۔وزیراعظم عمران خان نے محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کے لئے ریٹائرمنٹ کے بعد

نیا بنک اکاؤنٹ کھلوانے کی شرط ختم کر دی، اس سے قبل ریٹائرڈ ٹیچرز کو ماہانہ پنشن کے لئے بنک میں نیا اکاؤنٹ کھلوانا پڑتا تھا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کے لئے خوشخبری ہے، وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے کر محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کے لئے ریٹائرمنٹ کے بعد نیا بنک اکاؤنٹ کھلوانے کی شرط ختم کر دی ہے۔اس سے قبل ریٹائرڈ ٹیچرز کو ماہانہ پنشن کے لئے نیا بینک اکاؤنٹ کھلوانا پڑتا تھا، اب اساتذہ جس اکاؤنٹ سے ماہانہ تنخواہ وصول کرتے ہیں اسی میں ان کی پنشن اور دیگر واجبات ادا کئے جائیں گے، آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر آصف گوہر کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کے لئے پنشن کے حصول میں آسانی پیدا کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com