Home / اہم خبریں / ایک مشہور اور دبنگ شخصیت مجھ سے ملنے آئی اور کہا بیٹے کا نام تیمور کیوں رکھا ؟ اداکارہ کرینہ کپور نے تیمور کے پیدائش کے فوراً بعد پیش آنے والا واقعہ بیان کردیا

ایک مشہور اور دبنگ شخصیت مجھ سے ملنے آئی اور کہا بیٹے کا نام تیمور کیوں رکھا ؟ اداکارہ کرینہ کپور نے تیمور کے پیدائش کے فوراً بعد پیش آنے والا واقعہ بیان کردیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ تیمور کی پیدائش کے وقت ایک مشہور شخصیت نے اسپتال آکر اُن سے کچھ ایسی باتیں کیں کہ وہ رو پڑیں۔نامور بھارتی صحافی برکھا دت کو دیے گئے انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا کہ بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش کے

وقت ایک مشہور شخصیت اسپتال آئی اور بیٹے کا نام تیمور رکھنے پر سخت تنقید کی جس نے مجھے رونے پر مجبور کر دیا۔اداکارہ کرینہ کپورنے بتایا کہ ابھی میرے بیٹے کی پیدائش کو مشکل سے 8 گھنٹے ہوئے تھے کہ ایک مشہور شخصیت مجھ سے ملنے اسپتال آئی اور کہا کہ ’کیا ہو گیا ہے تمھیں، بیٹے کا نام تیمور کیوں رکھا؟‘ اس بات پر میں اتنی دکھی ہوئی کہ رونے لگی۔کرینہ کپور نے بتایا کہ یہ بیٹے کے نام کے حوالے سے پہلا واقعہ تھا اور اس کے بعد ہی میں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ یہ میرا بیٹا ہے، مجھے اس کی پرواہ نہیں کہ کوئی کیا کہتا ہے، جب تک تیمور صحت مند اور خوش ہے تو ہم بھی خوش ہیں، ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں کہ کوئی کیا کہہ رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ تیمور علی خان کی پیدائش اور خصوصاً اس کے نام کے معاملے پر ہونے والی منفی باتوں نے مجھے بری طرح دکھی کردیا تھا۔واضح رہے کہ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ تیمور کے نام پر ہونے والی تنقید کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے دوسرے بچے کا نام آخری لمحے تک ظاہر نہیں کریں گے۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com