ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ میں جس کا مداح ہوں وہ کوئی اور نہیں عمران خان ہے، ایک وقت تھا جب میں نے عمران خان سے آٹو گراف مانگا تو انہوں نے مجھے ڈانٹ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو کہ پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ بھارتیوں میں بھی کافی مقبول ہوتی جا رہی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان ایک چینل کو انٹر ویو دے رہے ہیں دوران انٹرویو وہ کہتے ہیں کہ ایک میچ ایسا بھی تھا جس میں عمران خان کم سکور بنا کر آؤٹ ہوگئے، جب وہ پویلین لوٹ رہے تھے تو میں نے ان سے آٹو گراف مانگ لیا جس پر وہ سخت غصے میں آگئے اور انہوں نے مجھے ڈانٹ دیا ۔
شاہ رخ خان کا مزید کہنا ہے کہ اس ڈانٹ کا مجھے دکھ بھی ہوا تھا پھر میری جب دوسری مرتبہ عمران خان سے ملاقات ہوئی تو پھر میں نے ان سے اس بات کا اظہار بھی کیا تھا ۔