Breaking News
Home / اہم خبریں / کورونا وائرس کی نئی قسم کا انکشاف، سعودی عرب نے دنیا بھر سے زمینی و فضائی رابطے ختم کر دیئے، کب تک پابندیاں رہیں گی؟جانیے تفصیل

کورونا وائرس کی نئی قسم کا انکشاف، سعودی عرب نے دنیا بھر سے زمینی و فضائی رابطے ختم کر دیئے، کب تک پابندیاں رہیں گی؟جانیے تفصیل

کورونا وائرس کی نئی قسم کا انکشاف، سعودی عرب نے دنیا بھر سے زمینی و فضائی رابطے ختم کر دیئے، کب تک پابندیاں رہیں گی؟جانیے تفصیل ریاض (نیوز ڈیسک)کورونا وائرس کی نئی قسم کا انکشاف، سعودی عرب نے دنیا بھر سے زمینی و فضائی رابطے ختم کر دیئے، پی آئی اے کی تمام پروازیں منسوخ، کب تک پابندیاں رہیں گی؟ ، سعودی عرب کی جانب سے تمام بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت پر ایک ہفتے کے لیے عارضی پابندی عائد کیے جانے کے بعدپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے 21 دسمبر کی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔پیر کو جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق سعودی عرب میں غیر ملکی پروازوں کی آمد پر پابندی ایک ہفتے

کے لیے عائد کی گئی ہے جس کے پیش نظر پی آئی اے نے آج پیر کو سعودی عرب جانے اور آنےوالی 18پروازیں منسوخ کی ہیں۔نوٹی فکیشن کے مطابق پی کے 9739 اور 9760 ملتان جدہ لاہور منسوخ کردی گئی ہے۔پی آئی اے کی لاہور سے جدہ اور جدہ سے لاہور آنے والی، اسلام آباد سے دمام اور دمام سے اسلام آباد، کراچی تا مدینہ اور مدینہ سے کراچی آنے والی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پروازوں کا اجازت نامہ دوبارہ حاصل نہیں ہوتا پروازیں منسوخ رہیں گی۔تمام متاثرہ مسافروں کو پروازیں بحال ہوتے ہی پروازوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں کورونا کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد سعودی عرب نے تمام بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت پر ایک ہفتے کے لیے عارضی پابندی عائد کردی ہے-سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ نے وزارت داخلہ کے حوالے سے کہا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں پر عارضی پابندی کورونا وائرس کی نئی شکل کے سامنے آنے کے بعد لگائی گئی ہے۔ کورونا کی یہ نئی قسم برطانیہ سمیت مختلف یورپی ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ فضائی پابندی ایک ہفتےکے لیے عائد کی گئی ہے تاہم اس میں ایک ہفتے کی مزید توسیع ہوسکتی ہے- عرب نیوز کے مطابق مملکت نے تمام زمینی اور سمندری راستے بھی بند کر دی ہیں۔

Share

About admin

Check Also

چینی کی قیمت میں بڑی کمی۔۔ فی کلو ریٹ 42روپے تک گر گئے،پاکستانی خوشی سے نہال

چینی کی قیمت میں بڑی کمی۔۔ فی کلو ریٹ 42روپے تک گر گئے،پاکستانی خوشی سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com