Breaking News
Home / اہم خبریں / شکاری شکار کیلئے پاکستان پہنچ گئے

شکاری شکار کیلئے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دوست خلیجی ملک متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد پاکستان پہنچ گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی اماراتی شاہی شخصیات تلور کے شکار کیلئے پاکستان تشریف لائی ہیں ۔ پاکستان پہنچنے والی اماراتی شاہی

شخصیات مختلف علاقوں میں تلور کے شکار کیلئے اگلے کچھ روز بلوچستان میں قیام کریں گی۔ بلوچستان حکومت تلور کے شکار کیلئے باقاعدہ اجازت نامہ جاری کر چکی ہے، جبکہ شاہی مہمانوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔ دریں اثنا سینٹ چیئرمین اپنے دوست عرب شہزادوں سے ملاقات کے لئے تھر آئے ، ایک سو کلومیٹر ڈیزرٹ میں سفر کر کے شکار کے لیئے قائم کیمپ پر پہنچے اور جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی مائی بختاور ایئرپورٹ تھر پہنچے جہاں سے بذریعہ روڈ چھاچھرو کے گائوں کھیمی جو پار میں عرب شہزادوں کے شکار کے لئے لگائے گئے کیمپ پہنچے اور جائزہ لیا جس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینٹ کو عرب شہزادوں سے ملاقات کرنی تھی اور کیمپ میں عرب دوستوں کے ساتھ ظہرانے کے انتظامات تھے مگر عرب شہزادے نوابشاہ ایئرپورٹ پر پہنچے تھے اور تھر پہنچنے میں ابھی تاخیر تھی۔تاہم سینٹ چیئرمین نے کیمپ میں ظہرانہ کیا اور جائزے کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

Share

About admin

Check Also

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی استعمال کی جائیگی،اہم اور مثالی فیصلہ لے لیاگیا

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com