Home / اہم خبریں / بریکنگ نیوز: پاکستان کا فرانس ، سوئٹزر لینڈ اور چین کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ۔۔۔۔ عمران حکومت کی بڑی کامیابی کی تفصیلات آگئیں

بریکنگ نیوز: پاکستان کا فرانس ، سوئٹزر لینڈ اور چین کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ۔۔۔۔ عمران حکومت کی بڑی کامیابی کی تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تازہ ترین خبروں کے مطابق پاکستان کے سوئٹزرلینڈ ، فرانس اور چین کے ساتھ ایک ایسے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں جسکے تحت 2 کھرب روپے سے زائد کی رقم کے قرضوں کی ری شیڈولنگ کے حوالے سے اصول وضوابط طے پا گئے ہیں ۔ اس معاہدے سے

کورونا وائرس کے نتیجے میں ہونے والے مالی و معاشی نقصانات کا ازالہ ہوسکے گا۔ وزارت اقتصادی امورکی طرف سے پیرکویہاں جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ حکومت پاکستان نے پیرس کلب سمیت 19 کریڈیٹرز کے ساتھ قرضے موخر کرنے کے لیے کامیاب مذاکرات کیے ہیں ۔

اسی ضمن میں وزارت اقتصادی امورنے پیر کو فرانس‘ سوئٹزر لینڈ اورچین کے ساتھ قرضوں کی ری شیڈولنگ کے معاہدوں پردستخط کئے۔ معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں ان ممالک کے سفارتکاروں اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ وزارت اقتصادی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پاکستانی معیشت کو مستحکم ہونے میں مدد ملے گی ۔

Share

About admin

Check Also

پاکستان میں قیمتیں کب سے کم ہونگی؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری

پاکستان میں قیمتیں کب سے کم ہونگی؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری ترجمان وزارت خزانہ مزمل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com