Home / اہم خبریں / سرخ گوشت، سافٹ ڈرنکس، فرنچ فرائز، چینی اور میٹھی اشیا کھانے سے کونسی بیماری لاحق ہو سکتی ہے؟ ہاورڈ میڈیکل سکول کی تحقیق میں اہم انکشافات

سرخ گوشت، سافٹ ڈرنکس، فرنچ فرائز، چینی اور میٹھی اشیا کھانے سے کونسی بیماری لاحق ہو سکتی ہے؟ ہاورڈ میڈیکل سکول کی تحقیق میں اہم انکشافات

نیویارک(سی ایم لنکس)اگر آپ کو مغربی طرز کے کھانے یا آسان الفاظ میں فاسٹ فوڈ پسند ہے تو اس بات کا امکان ہے کہ آپ گٹھیا کے تکلیف دہ مرض کا شکار ہوسکتے ہیں۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ واضح رہے کہ گٹھیا ہڈیوں کے جوڑوں کی بیماری ہے جس میں یورک ایسڈ کی کافی مقدار خون میں شامل ہوجاتی ہے

جس سے جوڑ سوجن کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ہاورڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق میں بتایا گیا کہ پراسیس شدہ سرخ گوشت، سافٹ ڈرنکس، فرنچ فرائز، چینی اور میٹھی اشیاء وغیرہ کا زیادہ استعمال اس تکلیف دہ مرض کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ اس کے مقابلے میں پھلوں، سبزیوں، گریوں اور اجناس پر مشتمل غذا گٹھیا کے مرض سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ تحقیق کے دوران 44 ہزار افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ فاسٹ فوڈ کے شوقین افراد میں اس مرض کی تشخیص ہوئی جبکہ پھلوں و سبزیوں پر مشتمل غذا کا استعمال کرنے والوں میں یہ خطرہ 32 فیصد تک کم پایا گیا۔ محققین کو توقع ہے کہ ان نتائج سے لوگوں میں گٹھیا کے مرض پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی کیونکہ صحت بخش غذا یورک ایسڈ کی سطح میں بھی کمی لاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت بخش غذا کے استعمال سے گٹھیا کے ساتھ ساتھ ہائی بلڈ پریشر سے بھی تحفظ ملتا ہے جو کہ گٹھیا کے مریضوں کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔

Share

About admin

Check Also

مراثی چائے پاپے کا ناشتہ کر رہا تھا، بیوی چولہے کے پاس بیٹھی تھی ، بیٹے نے ٹیپ ریکارڈر میں کیسٹ ڈالی اور بٹن دبا دیا جس پر ایک مذہبی بیان شروع ہوگیا۔۔۔۔۔کچھ دیر بعد کیا دلچسپ واقعہ پیش آیا ؟ جانیے

مراثی چائے پاپے کا ناشتہ کر رہا تھا، بیوی چولہے کے پاس بیٹھی تھی ، …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com