Home / اہم خبریں / عمران خان تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے قریب! 200 بین الاقومی کمپنیوں نے پاکستان میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی

عمران خان تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے قریب! 200 بین الاقومی کمپنیوں نے پاکستان میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) دو سو زائد بین الاقوامی کمپنیوں نے پاکستان میں آٹھ ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی، عمران خان کی حکومت ملکی معیشت کو درست کرنے کی سب سے بڑی کامیابی کے قریب جا پہنچی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو سو واعالمی کمپنیوں کے کنسورشیم کی جانب سے پاکستان میں پانچ ارب ڈالر کی شراکتی سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی گئی ہے، اس کے علاوہ چینی حکومت اور مختلف چینی کمپنیاں میں بھی پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کریں گی،

اس کے علاوہ دیگر کمپنیوں کی جانب سے بھی پاکستان میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اظہار کیا گیا ہے، اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں گزشتہ ہفتے اس پیشکش کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اس سرمایہ کاری میں کسی قسم کا قرض شامل نہیں ہوگا ، اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے ایک بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے ، منصوبے پر جنوری میں کام شروع کر دیا جائے گا، وزیر اعظم کی جانب سے بھی اس منصوبے پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com