سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر کے بلدیاتی الیکشن میں شکست ہوگئی ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں مودی مخالف سیاسی اتحاد نے وسیع تر کامیابی حاصل کرتے ہوئے 280 میں سے 112 نشستیں حاصل کرلیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مودی کی
سیاسی جماعت بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی) نے 74 اور کانگریس نے 26 سیٹیں حاصل کیں۔ خیال رہے کہ مودی مخالف سیاسی اتحاد مقبوضہ کشمیر کی داخلی مختاری کا حامی ہے۔ مقبوضہ کشمیرکے بلدیاتی انتخابات 8 مرحلوں میں 28 نومبر سے 19 دسمبر تک جاری رہے