Home / انٹرنیشنل / وزیر اینٹی کرپشن بھی کرپٹ نکلے نیب نے بھرپور تیاری کے ساتھ کارروائی شروع کردی

وزیر اینٹی کرپشن بھی کرپٹ نکلے نیب نے بھرپور تیاری کے ساتھ کارروائی شروع کردی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے سندھ کے اینٹی کرپشن جام اکرام اللہ دھاریجو کا گھیرائو شروع کردیا ہے۔ ان کا اور ان کی اہلیہ کا ریکارڈ مختلف اداروں سے مانگ لیا گیا ہے۔نیب نے محکمہ ایکسائز سندھ سے صوبائی وزیر اینٹی کرپشن جام اکرام اللہ دھاریجو اور ان کی اہلیہ کی جائیدادوں اور گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔اس کے علاوہ نیب نے وفاقی تحقیقاتی

ایجنسی(ایف آئی اے) سے جام اکرام اللہ دھاریجو کی تمام سفری تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔نیب نے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن، بورڈ آف ریونیو ،ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی(ڈی ایچ اے) اور ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کو بھی خط لکھا ہے۔خط میں ڈی ایچ اے اور نجی تعمیراتی ادارے سے پلاٹوں اور زمینوں کی تفصیلات مانگی ہیں اور سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن سے جام اکرام اللہ دھاریجوکے نام کمپنیوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے جب کہ ڈپٹی کمشنرگھوٹکی سے بھی اثاثہ جات کی تفصیل مانگی گئی ہے۔نیب نے صوبائی وزیر جام اکرام اللہ کے خلاف 28 دسمبر تک ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

Share

About admin

Check Also

پہلی بار ایک ایشیائی شخص دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص بن گیا

پہلی بار ایک ایشیائی شخص دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص بن گیا نئی دہلی: …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com