اسلام آباد( نیوز ڈیسک) سینئر صحافی سلیم صافی کا کہنا ہے کہ کیا اب بھی کوئی شک رہ گیا ہے کہ پیپل پارٹی پی ڈی ایم کے استعفوں اور کسی اور انتہائی اقدام کے ساتھ نہیں جائے گی ؟
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سلیم صافی کا کہناتھا کہ ’’کیا اب بھی کوئی شک رہ گیا ہے کہ پیپل پارٹی پی ڈی ایم کے استعفوں اور کسی اور انتہائی اقدام کے ساتھ نہیں جائے گی ؟۔ 2 جنوری کے سربراہی اجلاس میں پیپلز پارٹی استعفے اور دھرنا نہ دینے پر اصرار کرے گی اور غالب امکان یہ ہے کہ نون لیگ بھی اس کی ہمنوا بن جائے ‘‘۔
ایک اور پیغام میں سلیم صافی کا کہنا تھا کہ ’’کل حکومت کے ترجمانوں کے اجلاس میں صرف مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی پر فوکس کرنے اور انکی کردارکشی کی حکمت عملی بنائی گئی اور پیپلز پارٹی سے متعلق ہاتھ ہولا رکھنے کا فیصلہ ہوا۔ جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ درون خانہ کیا ہورہا ہے؟‘‘۔