Home / اہم خبریں / لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس ، حکومت پنجاب کاواقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے اہم قدم زینب کیس کے پراسکیوٹر کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس ، حکومت پنجاب کاواقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے اہم قدم زینب کیس کے پراسکیوٹر کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس کے واقعہ کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پنجاب حکومت نے کیس کا ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزمان کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے زینب کیس کے

پراسکیوٹر حافظ اصغر کو پراسکیوشن ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس کے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4جنوری تک توسیع کردی۔انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ جیل حکام کی جانب سے ملزم عابد ملہی اور شفقت کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا۔تفتیشی افسر نے ملزمان کاچالان پیش کرنے سے متعلق مزید مہلت طلب کی۔عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزمان کے خلاف کیس کا مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ گجر پورہ پولیس نے آبروریزی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔‎

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com