سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا کہنا ہے کہ موٹر وے پر پیش آنے والے کیس کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات سائنسی لحاظ سے مکمل کی ہیں، ڈی این اے میچنگ بھی مکمل ہوچکی ہے، ہم چاہتے تھے یہ کیس جتنا میڈیا سے دور رہے اتنا اچھا ہوگا، ہم چاہتے تھے کہ متاثر خاتون کی شناخت کسی صورت بھی ظاہر نہ کریں ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی روف کلاسرا کے ساتھ وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا کہنا تھا کہ متاثری خاتون فرانس چلی گئی تھی لیکن اب واپس آچکی ہے، ہم نے جیل میں ہی ٹرائل کرنے کی اجازت لی جو ہمیں مل گئی، کیس کی گتھیاں سُلجھ چکی ہیں۔ عمر شیخ کا کہنا تھا
کہ تحقیقات سائنسی لحاظ سے مکمل کی ہیں، ڈی این اے میچنگ بھی مکمل ہوچکی ہے، ہم چاہتے تھے یہ کیس جتنا میڈیا سے دور رہے اتنا اچھا ہوگا، ہم چاہتے تھے کہ متاثر خاتون کی شناخت کسی صورت بھی ظاہر نہ کریں۔