Home / اہم خبریں / آرمی چیف اور وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان! اللہ کے گھر سے بہت بڑی خبر آنے والی ہے، پاکستانیوں کو خوشخبری سُنا دی گئی

آرمی چیف اور وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان! اللہ کے گھر سے بہت بڑی خبر آنے والی ہے، پاکستانیوں کو خوشخبری سُنا دی گئی

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) نئے سال کا آغاز پاکستان کے لیے اچھا ثابت ہوگا، سال 2021 کے آغاز پر اللہ کے گھر سے بڑی خوشخبری آئے گی، آرمی چیف اور وزیر اعظم دورہ سعودی عرب کرنے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی صابر شاکر اور چوہدری غلام حسین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب نے پیغام دے دیا ہے کہ ہمارا کوئی بھی پسندیدہ نہیں ہے، تعلقات ہمارے سب کے ساتھ ہیں لیکن ہمارا کوئی فیورٹ نہیں ہے، سعودی عرب حکومت وقت کے ساتھ چلنے کے لیے تیار ہے، سعودی عرب نے واضح کر دیا ہے کہ جو بھی حکومت میں ہوتا ہے ہمارے اس کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ ہوتے ہیں۔صابر شاکر کا کہنا تھا کہ یہ جو خبریں پھیلائی جا رہی تھیں کہ نواز شریف نے سعودی عرب کی حمایت حاصل کر لی ہے تو اس حوالے سے سعودی عرب واضح کر چکا ہے کہ ہم کسی کے پیچھے نہیں ہیں۔

پروگرام میں موجود چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی سول و عسکری قیادت دورہ سعودی عرب کرنے جا رہی ہے، عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ دورہِ سعودی عرب کریں گے، سول اور ملٹری لیڈر شپ اکٹھی سعودی عرب جائے گی، اس کے بعد بہت ہی اچھی خبر سامنے آئے گی۔میں اس حوالے سے بہت مطمئن ہوں کہ نئے سال کے آغاز پر ہی اللہ کے گھر سے ایک بہت اچھی خبر سامنے آئے گی اور سارے مسائل حل ہوجائیں گے۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com