Home / اہم خبریں / مجھے وزیر اعلیٰ بنوا دیں۔۔!! کونسا رہنماء اعلیٰ عسکری شخصیت کے پاس جا کر منتیں کرتا رہا؟ حافظ حسین احمد نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

مجھے وزیر اعلیٰ بنوا دیں۔۔!! کونسا رہنماء اعلیٰ عسکری شخصیت کے پاس جا کر منتیں کرتا رہا؟ حافظ حسین احمد نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ عبد الغفور حیدری بریگیڈئیر خالد کے پا س گئے اور اُنہیں کہا کہ مجھے وزیر اعلیٰ بلوچستان بنا دیں، مولانا فضل الرحمان پر جو الزامات ہیں وہ انکا جواب نہیں دے رہے، نیب میں جائیں اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات کا جواب دیں ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ پہلے یہ منت سماجت کرنے کے لیے جایا کرتے تھے اب نیب نے انہیں ٹائٹ کر دیا ہے اس لیے جا رہے ہیں، ہم چاروں کو جو جمعیت علمائے اسلا م سے نکالا گیا وہ ڈیکٹیٹر شپ کے ذریعے نکالا گیا ، ووٹ کو عزت دینی چاہیئے جمہوریت میں کسی بھی طاقت کو دخل اندازی نہیں کرنی چاہیئے۔

حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ اگر شفاف الیکشن ہوجائیں تو پھر اقتدار میں آنے کا مزہ ہے، خود اگر اقتدار مل جائے تو چاہے وہ جنرل جیلانی اور جنرل ضیاء کی مہربانیوں سے ملے تو وہ ٹھیک ہے دوسروں کو ملے تو غلط کیسے ؟ نواز شریف ایک طرف کہتے پھر رہے ہیں کہ فوج عمران خان کو گھر بھیج دے دوسری جانب وہ فوج پر ہی الزامات لگا رہے ہیں،

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com